News Details
20/06/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نےسائیڈ وال ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کو نہر کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مردان میں کاٹلنگ کے قریب سوات کینال کے مچئی برانچ پر سائیڈ وال ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کو نہر کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ آبپاشی نے ضروری مشینری اور دیگر سامان مذکورہ مقام پر پہنچا کر بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ دریں اثناءمحکمہ ریلیف اور آباد کاری نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے نہر کی بحالی تک ضلع مردان میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے سوات کینال کے مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی تھی جسے ضلع مردان کے مختلف علاقوں میں فصلوں کو آبپاشی کی پانی کی فراہمی کا سلسلہ متاثر ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری آبپاشی کو بحالی کے کام کی بذات خود نگرانی کرنے اور متاثرہ نہر کی بحالی کو کم سے کم ممکنہ وقت میں یقینی بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔