News Details
11/06/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان امان کوٹ گرڈ اسٹیشن سوات میں آتشزدگی سےمتاثرہ گرڈ اسٹیشن کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان امان کوٹ گرڈ اسٹیشن سوات میں آتشزدگی سے سوات کے بعض علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر پیسکو کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے انہیں متاثرہ گرڈ اسٹیشن کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا متاثرہ علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظرمذکورہ گرڈ اسٹیشن کی مرمت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور کم سے کم ممکنہ وقت میں متاثرہ علاقوں کو بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے۔ پیسکو حکام نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ متاثرہ گرڈ اسٹیشن کی مرمت کے لئے ضروری عملہ اور سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کم سے کم ممکنہ مدت میں متاثرہ گرڈ اسٹیشن کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔