News Details
07/06/2021
صوبائی حکومت کی کوشش کے نتیجے میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلی تعلیم میں میل اور فیمیل لیکچرز کی بھرتیوں کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ آسامیوں پر بھر تیوں کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد امیدواروں کا پر زور مطالبہ تھا۔ امیدواروں کے پر زور مطالبے پر وزیر اعلی محمود خان نے معاملہ کمیشن کے اعلی حکام کے ساتھ اُٹھانے کے لئے مشیر اعلی تعلیم کامران بنگش کو ذمہ داری تفویض کی تھی۔اس سے پہلے کمیشن نے 1900 لیکچرز کی آسامیوں پر بھرتیاں امیدواروں کے اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔