News Details
07/06/2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین کے حادثے پراظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اس حادثے کو انتہائی اندوہناک واقعہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کے بچھڑنے کے غم کو صبرو استقامت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔