News Details

06/06/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مانسہرہ میں گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے