News Details
04/06/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ٹو بیکو ڈویلپمنٹ سیس کی یوٹیلائزیشن کے سلسلے میں قائم کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں مالی سال برائے 2018-19 کے ٹو بیکو ڈویلپمنٹ سیس فنڈز میں سے تمباکو کے پیداواری اضلاع کے لئے مجوزہ شیئرز ریلیز کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزراءشہرام خان ترکئی اور محب اللہ کے علاوہ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مال حاجی قلندر خان لودھی، متعلقہ حلقوں سے اراکین صوبائی اسمبلی، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال 2018-19 کیلئے ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 433.679 ملین روپے کے فنڈز موصول ہوئے اور پہلے سے طے شدہ فارمولا کے تحت تمباکو کے پیداواری اضلاع کے لئے شیئرز مختص کئے گئے ہیں۔ کمیٹی نے مجوزہ شیئرز سے اتفاق کرتے ہوئے فنڈز متعلقہ حلقوں کو جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس فنڈز کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے استعمال میں لانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ فنڈز کو ضروری ترقیاتی کاموں میں استعمال میں لایا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے اگلے مالی سال کیلئے ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس رولز 2007 کو مزید بہتر اور مو ¿ثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ رولز پر نظر ثانی کی جائے اور کمیٹی اراکین کی طرف سے دی گئی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصل مقصد فنڈز کے نتیجہ خیز استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ یہ فنڈز متعلقہ حلقوں میں جن ترقیاتی کاموں پر بھی خرچ کئے جائیں ان کے مثبت اثرات اور نتائج نظر آنے چاہئیں۔ انہوں نے اس موقع پر مالی سال 2017-18 کے ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس فنڈز کے بعض حلقوں کو بقایا جات بھی جلد ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔