News Details

28/05/2021

وزیر اعلیٰ محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان مینں مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوواقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل لانے کے لئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوواقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل لانے کے لئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں اس واقعہ کوانتہائی شرمناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے، انہیں ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔ متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا ہے کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا