News Details

22/05/2021

وزیراعلی خیبر پختونخوامحمودخان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی

وزیراعلی خیبر پختونخوامحمودخان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور خصوصا صوبے میں روڈ انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اگلے مالی سال کے لئے وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں خیبر پختونخوا حکومت کے مجوزہ اہم منصوبوں کو شامل کرنے پر تفصیلی گفتگوہوئی۔ اس موقع پراٹک سے پشاور قومی شاہراہ این فائیو کی مرمت و بحالی، ضلع ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ کی کشادگی کے علاوہ گلگت- شندور- گلگت روڈ ، ناردرن بائی پاس پشاور سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں خیبر پاس اکنامک کوریڈور، پشاور ڈی آئی خان موٹروے سمیت صوبے کے دیگر بڑے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر کو خطے کی مجوزہ ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروع کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام علاقوں کو بہتر روڈ انفراسٹرکچر کے ذریعے ایک دوسرے سے ملانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے کر لوگوں کے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جاسکیں اور صوبے کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔