News Details

21/05/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ وزیراعلی نے واقعے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے