News Details

21/05/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرصوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں خصوصا ًضم اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں اگلے مالی سال کے لئے وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں خیبر پختونخوا کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔