News Details

21/05/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی طرف سے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر حملے کھلی دہشت گردی ہے۔ یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاکستان معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام کی ہر ممکن سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ظلم وستم کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے کے سلسلے میں کردار ادا کریں۔