News Details

20/05/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی کے لئے خیبر پختونخوا کے مجوزہ منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ شوکت علی بھی اس موقع پر موجود تھے