News Details

18/05/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز شہداءپیکج کے تحت کورونا سے شہید ہونے والے نو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاءمیں امدادی چیکس تقسیم کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز شہداءپیکج کے تحت کورونا سے شہید ہونے والے نو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاءمیں امدادی چیکس تقسیم کئے ہیں۔ اب تک صوبے کے دس شہید ہیلتھ ورکرز کے ورثاءکو امدادی چیکس دیئے جا چکے ہیں۔ ان شہداءمیں ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر فیصل قریشی، ڈاکٹر سلطان زیب کے علاوہ پیرا میڈک گل وسیم، پیرا میڈک منیر خان، پیرا میڈک وحید خان ، پیرا میڈک عمر جلال، کلاس فور ممتاز خان اور ٹیکنیشن گل علیم شامل ہیں۔ کورونا کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتے ہوئے صوبے کے پہلے شہید ڈاکٹر محمد جاوید کے ورثاءکو پہلے ہی امدادی چیک دیاجا چکا ہے ۔ شہداءپیکج کے تحت ،شہید ہونے والے نوفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاءکو 70 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیکس دیئے گئے ۔ان شہداءکے ورثاءمیں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے ان تمام شہداءکے ورثا کو چیک دیئے ۔ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، سیکرٹری صحت امتیاز حسین اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اب تک صوبے کے دس شہید طبی عملے کے ورثا کو امدادی چیکس دیئے گئے ہیں ۔ مزید چھ شہداءکے ورثاءکو عنقریب چیکس دیئے جائیں گے اور اسی طرح کورونا سے شہید ہونے والے تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثا ءکو بھی شہداءپیکج کے تحت چیکس دیئے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے کورونا وباءکے دوران ڈاکٹرز ودیگر طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا صورتحال میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں جو انسانیت کی خدمت کی ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وباءکے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کر نے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور صوبائی حکومت طبی عملے کو اس وباءسے محفوظ بنانے کیلئے دیگر تمام ضروری اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان شہداءکے بچے قوم کے بچے ہیں اورصوبائی حکومت ان شہداءکے بچوں اور ورثاءکو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی