News Details

15/05/2021

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری زاہد مہمند کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم زاہد مہمند پارٹی کے ایک سرگرم کارکن تھے اور ان کی وفات سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی۔درایں اثناء وزیر اعلی نے ٹریفک کے حادثے میں انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی