News Details

11/05/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہریوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہریوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ ایک معاشرتی برائی بھی ہے، ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نکلنے والی اندھی گولی یا تو کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دو چار کر سکتی ہے اور کسی کی عید کی خوشیاں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے لہذا شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے پولیس کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی مکمل سد باب کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔