News Details
09/05/2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے