News Details

08/05/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند کی تحصیل امبار میں پانی کی ٹینکی گرنے سے سات کم سن بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔