News Details
07/05/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے معمر شہریوں کو اپنے ہی علاقوں میں کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کے لیے جمعرات کے روز موبائل کورونا ویکسینیشن سروس کا با قاعدہ افتتاح کر دیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے معمر شہریوں کو اپنے ہی علاقوں میں کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کے لیے جمعرات کے روز موبائل کورونا ویکسینیشن سروس کا با قاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ موبائل ویکسینیشن سروس کے ذریعے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاو ¿ کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں تین گاڑیاں صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جبکہ موبائل ویکسینیشن منصوبے کو جلد دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی تاکہ شہریوں کو کورونا سے بچاو ¿ کی ویکسین لگانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، قلندر خان لودھی، شہرام خان ترکئی، محب اللہ خان، کامران بنگش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے شہریوں کی صحت کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرارد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں شہریوں کو ہسپتالوں و دیگر سنٹرز میں ویکسین لگانے کا عمل زور وشور سے جاری ہے۔ صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار افراد کی کورونا سے بچاو ¿ ویکسینیشن کی جا رہی ہے جبکہ آئندہ ماہ کے لیے روزانہ 60 ہزار افراد کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے مستقبل قریب میں 1 لاکھ تک بڑھایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موبائل ویکسینیشن سروس کے ذریعے وہ بزرگ شہری جو کہ ہسپتالوں تک نہیں جاسکتے یا کورونا وباءکے باعث ہسپتال نہیں جانا چاہتے ان کی اپنے ہی علاقوں میں ویکسینیشن کی جائے گی۔ محمود خان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اور پیاروں کو اس وبا سے بچانے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔