News Details

03/05/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کاشانگلہ میں ایرا کی طرف سے سڑکوں اور پلوں کو نامکمل چھوڑ نے پر شدید برہمی کا اظہار

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شانگلہ میں ایرا کی طرف سے سڑکوں اور پلوں کو نامکمل چھوڑ نے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں جلد از جلد مکمل کرنے اور ایک ہفتہ کے اندر تمام پروجیکٹس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے گزشتہ روز صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلی سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعلیٰ کو اگاہ کیا تھا کہ ایرا نے شانگلہ میں 2010 میں متعدد سڑکیں اور پلوں کے منصوبے شروع کیے تھے مگر بعد ازاں ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ منصوبے مکمل نہ ہوسکے اور اب یہ کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان منصوبوں میں کوڑمنگ، را نیال پل۔ پیر آباد میاں کلے اور لیلونی اولندر روڈز شامل ہیں۔ جس پر وزیر اعلی نے چیف انجینئر ایرا سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے برہمی کا اظہار کیا اور ان ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے جلد سے جلد ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پسماندہ علاقہ ہے یہاں کی عوام کے ساتھ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ایسے تمام پروجیکٹس کی انہیں تفصیلات ایک ہفتے کے اندر اندر دے دی جائے اور وہ خود ان پراجیکٹس کی نگرانی کریں گے چیف انجینئر نے وزیر اعلی محمود خان کو یقین دلایا کہ ایرا شانگلہ ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے جلد اقدامات کرے گا اور عید کے بعد ان پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ وہ وزیر اعلی کو ان منصوبوں پر پراگریس سے آگاہ رکھیں گے۔