News Details

15/04/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح قرار دی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، لوگوں کو سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں سستے بازاروں کا قیام، موبائل شاپس پروگرام کا اجراءاور یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے لوگوں کو رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اور خصوصاً سحری و افطار کے اوقات میں صوبے کے عوام کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں پیسکو اور سوئی گیس کے حکام کو ضروری ہدایایت جاری کی گئیں ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے پیسکو اور سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی احکامات کی روشنی میں سحری اور افطار کے اوقات میں صارفین کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں، سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ۔ وہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور پشاور سے ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس سحری و افطاری کے اوقات میں گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیا ل کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی وقت رمضان میں سستے بازاروں کا اچانک دورہ کرکے وہاں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیں گے ۔ اُنہوںنے محتسب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے ، روزمرہ اشیاءکی قیمتوں کوکنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریب روابط رکھیں۔