News Details

01/04/2021

وزیر اعلی ہاﺅس پشاور کے چھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہاوس کے تمام ملازمین کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے

وزیر اعلی ہاﺅس پشاور کے چھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہاوس کے تمام ملازمین کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی محمود خان نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنی معمول کی سرگرمیوں کو محدود کردیا ہے۔ وزیر اعلی ہاﺅس ترجمان کے مطابق سی ایم ہاوس میں عام ملاقاتیوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور وزیر اعلی سے منتخب عوامی نمائندوںکی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے جبکہ وزیر اعلی ہاﺅس میں منعقد کئے جانے والے اہم نوعیت کے اجلاسوں میں سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کورونا وبا کی حالیہ لہر کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور خصوصاً فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔