News Details

01/04/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت سپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کی گراو ¿نڈز اور کھیلوں تک آسان رسائی کو ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت سپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کی گراو ¿نڈز اور کھیلوں تک آسان رسائی کو ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی تاکہ یہ باصلا حیت خصوصی افراد بھی کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروع کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں محکمہ کھیل و سیاحت کی جانب سے خصوصی کھلاڑیوں کیلئے تیار کی جانے والی بسوں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بسوں کا افتتاح خیبرپختونخوا کی خصوصی کھلاڑی مسمات شیراز سے کروایا جس نے فیتہ کاٹ کر ان بسوں کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل محمد عابد مجید، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے کے معذور کھلاڑیوں کیلئے اڈاپٹیو سپورٹس سٹریٹیجی شروع کی گئی ہے جس کے تحت ان خصوصی کھلاڑیوں کیلئے یہ بسیں تیار کی گئی ہیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں تک ان کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل محمد عابد مجید نے کہاکہ اس سے قبل ان خصوصی کھلاڑیوں کو عام بسوں اور ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کیلئے ان کو کسی دوسرے فرد کی مدد درکار ہوتی تھی تاہم ان بسوں کو ان افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے جن میں مشین کی مدد سے یہ باآسانی ان میں سوار ہوکے اپنا سفر کرسکیں گے۔ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بس محکمہ سیاحت کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے دی گئی تھی جبکہ دوسری بس ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے ان خصوصی افراد کیلئے تیار کی ہے۔ ان بسوں کی مدد سے اب خصوصی کھلاڑی سہولت کیساتھ ایک شہر سے دوسرے شہر اور ڈسٹرکٹ میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرسکیں گے۔