News Details

26/03/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کاضلع کوہاٹ میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع کوہاٹ میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے اس واقعے کو انتہائی بہیمانہ ، سفاکانہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقتول بچی کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔