News Details

18/03/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں اور عوام کا پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے ، دوسری جماعتوں کے کارکنان کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس اعتماد کا مظہر ہے اور انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لوگوں کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی شیر فرزنداور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شمشیر علی خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور دوست احباب کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ دونوں رہنماضلع پشاور کے ڈسٹرکٹ ممبر رہ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی قائد عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وہ حاجی شیر فرزند، شمشیر خان اور ان کے تمام ساتھیوں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تبدیلی کا یہ قافلہ مزید بڑھے گا اور کپتان کے کھلاڑیوں میں اضافہ ہوتا جائے گاکیونکہ صوبہ بھر میں اس طرح مختلف شمولیتی پروگرام ہونے ہیں لیکن کورونا وبا کی موجودہ لہر کی وجہ سے متعدد شمولیتی پروگرامز اور جلسے ملتوی کئے گئے ہیں جونہی صورتحال میں بہتری آئے گی تو یہ سرگرمیاں زور و شور سے منعقد کی جائیں گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنان پارٹی میں شمولیت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کو کئی بار آزمانے کے بعد مایوس ہو کر انہیں مسترد کردیا ہے اور اب وہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں او ر انشاءاللہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے پیغام اور موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں پر یہ بھی زور دیا کہ وہ کورونا صورتحال میں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کے بارے میں عوام الناس کو آگہی دینے کے لئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے تا حیات پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ رہنے اور پارٹی کے جھنڈے تلے نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور پارٹی پالیسیوں پر مکمل اعتماد جبکہ موجودہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش ، رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی، اراکین صوبائی اسمبلی ، آصف خان، ارباب جہانداد و دیگر بھی موجود تھے اور یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں اور عوام کا پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے ، دوسری جماعتوں کے کارکنان کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس اعتماد کا مظہر ہے اور انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لوگوں کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی شیر فرزنداور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شمشیر علی خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور دوست احباب کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ دونوں رہنماضلع پشاور کے ڈسٹرکٹ ممبر رہ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی قائد عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وہ حاجی شیر فرزند، شمشیر خان اور ان کے تمام ساتھیوں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تبدیلی کا یہ قافلہ مزید بڑھے گا اور کپتان کے کھلاڑیوں میں اضافہ ہوتا جائے گاکیونکہ صوبہ بھر میں اس طرح مختلف شمولیتی پروگرام ہونے ہیں لیکن کورونا وبا کی موجودہ لہر کی وجہ سے متعدد شمولیتی پروگرامز اور جلسے ملتوی کئے گئے ہیں جونہی صورتحال میں بہتری آئے گی تو یہ سرگرمیاں زور و شور سے منعقد کی جائیں گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنان پارٹی میں شمولیت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کو کئی بار آزمانے کے بعد مایوس ہو کر انہیں مسترد کردیا ہے اور اب وہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں او ر انشاءاللہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے پیغام اور موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں پر یہ بھی زور دیا کہ وہ کورونا صورتحال میں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کے بارے میں عوام الناس کو آگہی دینے کے لئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے تا حیات پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ رہنے اور پارٹی کے جھنڈے تلے نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور پارٹی پالیسیوں پر مکمل اعتماد جبکہ موجودہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش ، رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی، اراکین صوبائی اسمبلی ، آصف خان، ارباب جہانداد و دیگر بھی موجود تھے