News Details
06/03/2021
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو آئل ریفائنری کرک کے قیام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو آئل ریفائنری کرک کے قیام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ منصوبے کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی اور درکار زمین کی خریداری سمیت تمام ضروری امور کو جلد حتمی شکل دی جائے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے، یہ صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے جس کے قیام کے لئے حکومت تمام وسائل فراہم کریگی۔ وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں آئل ریفائنری کرک کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر اکبر ایوب، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری توانائی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے کے قیام کے لئے دو مختلف سائٹس زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کے لئے سائٹ کے انتخاب کے عمل کو بلا تاخیر حتمی شکل دینے اور زمین کی خریداری کے لئے ضروری اقدامات اٹھانےکی ہدایت کی تاکہ منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز ممکن ہو سکے۔ انہوں نے محکمہ توانائی کو دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ذمہ داریوں کا واضح تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت شروع دن سے صوبے میں سرمایہ کاری کے اضافے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ آئل ریفائنری کرک صوبائی حکومت کااہم اور میگا منصوبہ ہے جس کے قیام کے لئے حکومت تمام ترممکنہ تعاون فراہم کریگی