News Details
04/03/2021
خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کا ایک مشاورتی اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا
خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کا ایک مشاورتی اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ممبران قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ہمیشہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کو عزت دی ہے ۔ سینٹ کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے پارٹی کی شاندار کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات میں شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارکباد دی