News Details

25/02/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی نوجوانوں سے کیا ہوا اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی نوجوانوں سے کیا ہوا اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے طلبہ کے لئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کوٹہ سیٹوںمیں اضافے کی منظوری دے دی، کوٹہ سیٹوں سے مجموعی طور پر 334 طلبہ صوبے کے مختلف سرکاریمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لے سکیں گے۔ محکمہ داخلہ اور قبائلی امور نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق قبائلی اضلاع کے طلبہ کے لئے خیبر میڈیکل کالج میں 41، ایوب میڈیکل کالج میں 28،کوہاٹ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 13 ، سیدو میڈیکل کالج میں 20، گومل میڈیکل کالج میں 20، خیبر گرلز میڈیکل کالج میں 38، باچا خان میڈیکل کالج میں 51، نوشہرہ میڈیکل کالج میں 12، بنوں میڈیکل کالج میں 25 جبکہ گجو خان میڈیکل کالج میں پانچ سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ زیادہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پوری کرے گی اور وہ دن دور نہیں جب قبائلی اضلاع ترقی کے میدان میں صوبے کے دیگر ترقی یافتہ حصوں کے برابر آئیں گے اور وہاں کے عوام کی عشروں پر محیط محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا۔