News Details

24/02/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشتو کے مشہور شاعر اور ادیب عبد الرحیم روغانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشتو کے مشہور شاعر اور ادیب عبد الرحیم روغانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشتو زبان و ادب کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔