News Details
23/02/2021
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناسید عبدالخبیر آذاد کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھنے اور عید منانے کے علاوہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے اور ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھنے اور عید منانے کو آپس کے اتحاد اور اتفاق کے لئے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علمائے کرام کے تعاون سے اس دفعہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے اور عید منانے کا خواب پورا ہو جائےگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کو فعال اور متحرک بنانے پر اتفاق کیا گیا