News Details

23/02/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بعض اراکین اسمبلی کے پارٹی سے اختلافات سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے

اور کہا ہے کہ یہ افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی دور دور کا بھی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی پارٹی ہے جس کے تمام اراکین اسمبلی پارٹی قائد عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ہمارے پار لیمنٹیرینز عمران خان کے سپاہی ہےں اور وہ بکنے والے نہیں۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گورنر ہاو ¿س پشاور میں وزیراعظم عمران کے ساتھ پارلیمانی پارٹی کی ملاقات میں تمام اراکین اسمبلی ایک پیج پر تھے ، جنہوں نے آنے والے سینٹ انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو مکمل سپورٹ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام ارکین اسمبلی نے سینٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی قیادت کے فیصلوں کی مکمل تائید اور حمایت کرکے اپنی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کا پارٹی قیادت کے ساتھ والہانہ لگاو ¿ اور وابستگی ہے۔ ہماری صفوں میں مکمل اتحاد قائم ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور پیسوں کے زور پر سینٹ انتخابات جیتنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن انہیں مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا، وہ اپنی خیرمنائیں، سینٹ انتخابات میں انہیں بہت بڑا دھچکا لگنے والا ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات میں شفافیت کے علمبردار ہیں اس لئے شو آف ہینڈز کے ذریعے سینٹ انتخابات کروانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے شو آف ہینڈز کے ذریعے سینٹ انتخابات کی مخالفت سے واضح ہے کہ وہ ان انتخابات میں بھی بدعنوانی کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو کسی صورت ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لئے درست نہیں۔