News Details
20/02/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مردان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل سے متعلق منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈویژنل انتظامیہ مردان کو ہدایت کی ہے کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع مردان، صوابی اور چارسدہ میں زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے کے لیے غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں اور ہاو ¿ سنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے جبکہ دریاو ¿ں کے کناروں پر قائم انفراسٹرکچرز کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تینوں اضلاع میں عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کو مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لئے چھوٹے بڑے تمام سرکاری ہسپتالوں میں درکار عملے کی کمی کو پورا کرنے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ضروری اقدامات اٹھا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلی نے ان تینوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کریں اور ان کھلی کچہریوں میں متعلقہ ممبران صوبائی اسمبلی کوضرور مدعو کریں۔
وہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مردان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل سے متعلق منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ کابینہ اراکین عارف احمد زئی، عبد الکریم، مردان ریجن سے اراکین صوبائی اسمبلی کے علاو ¿ہ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اجلاس میں کل 49 فیصلے کئے گئے تھے جن میں سے 21 پر سو فیصد عملدرآمد ہو چکا ہے، 22 پر عملدرآمد کی رفتار تسلی بخش ہے جبکہ 6 پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع صوابی میں چھوٹا لاہور گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام مکمل ہے، اسٹیشن پر بجلی کا کام 80 فیصد مکمل ہے جبکہ باقی ماندہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ یونین کونسل تور ڈھیر کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے 21 کلو میٹر ڈسٹری بیوشن لائن بچھا دی گئی ہے جبکہ آئندہ ہفتے سے گیس کے کنکشن لگانا شروع کر دیے جائیں گے۔صوابی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اب تک 38 میں سے 33 ہینڈ پمپس تنصیب کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ پمپس پر بھی کام جاری ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو رورل ہیلتھ سنٹر جھنڈا کو گائنی وارڈ کے لیے طبی آلات فراہم کرنے اور وارڈ کو مکمل فعال بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس کو ضلع مردان کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا کہ اسلم خان کورونہ اور گلی باغ گاو ¿ں میں گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے پر کام جاری ہے، جبکہ چارمنگ میں بھی گیس کی فراہمی کے لیے علاقے کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔اسی طرح ضلع مردان میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے آئندہ ماہ اضافی فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ تخت بھائی سپورٹس کمپلیکس کے لیے تین مختلف مقامات کی نشاندھی کر لی گئی ہے جن میں سے کسی ایک کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق مردان کے مختلف تھانوں میں درکار سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور ان میں عوامی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان مربوط روابط قائم و دائم رہیں۔ضلع چارسدہ کے منصوبوں سے متعلق بتایا گیا کہ چارسدہ کی تحصیل شبقدر اور تنگی میں ریسکیو 1122 اسٹیشن قائم کرنے کے لیے سکیمیں آئندہ اے ڈی پی شامل کرنے کے لیے تجویز کی گئی ہیں جبکہ تحصیل چارسدہ میں میں پہلے سے ریسکیو اسٹیشن مکمل فعال ہے، شبقدر تحصیل کمپلیکس کے قیام کے لیے درکار زمین کی نشاندھی بھی کر لی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شبقدر پر عملی کام کی رفتار کو بڑھا دیا گیا ہے اور منصوبہ رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا۔
<><><><><><>