News Details

12/02/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیر ستان کے علاقہ مکین میں دہشتگردوں کی طرف سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیر ستان کے علاقہ مکین میں دہشتگردوں کی طرف سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے اور ان کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی