News Details

08/02/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اساتذہ کی بھرتی کے لئے ٹیسٹنگ ایجنسی کے پیپرز لیک ہونے کے مبینہ معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پراونشل انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیاہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اساتذہ کی بھرتی کے لئے ٹیسٹنگ ایجنسی کے پیپرز لیک ہونے کے مبینہ معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پراونشل انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے پراونشل انسپکشن ٹیم کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا۔پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تمام پہلوو ¿ں سے تحقیقات کر کے سات دنوں میں صوبائی حکومت کو واضح سفارشات پیش کرے گی۔ پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعانت کے لئے محکمہ تعلیم، داخلہ ، اسپیشل برانچ اور آئی ٹی کے گریڈ 19 کے کسی بھی آفیسر کو ٹیم میں بطور ممبر شامل کر سکتی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی بھرتیوں کے عمل میں میرٹ کی بالادستی اور شفافیت صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے جس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ٹیسٹ پیپرز لیک ہونے کے معاملے کی تمام پہلوو ¿ں سے تحقیقات کی جائیں گی، واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جو بھی اس معاملے میںملوث پایا گیا اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مذکورہ ٹیسٹس کے نتائج روک دئےے گئے ہیں اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میںمزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدوار اطمینان رکھیں ،ان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور میرٹ کی بالادستی کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گا۔