News Details

29/01/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈکا چوتھا اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈکا چوتھا اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا، جس میں بی آر ٹی کے فیڈر روٹس کو ورسک روڈ ، ریگی للمہ ٹاﺅن شپ ، ڈیفنس ہاﺅسنگ سکیم تک تو سیع دینے کی منظوری دی گئی ہے تاکہزیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ اجلاس میںجی ٹی روڈ پر واقع ٹرک اڈہ شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے درکار زمین کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ صوبائی وزراءتیمور سلیم جھگڑا، اکبر ایوب خان، رکن صوبائی اسمبلی پیر فداکے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، کمشنر پشاور ، ڈی جی پی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے دیگرصوبائی محکموں کے طرز پر پی ڈی اے میں بھی ای ۔بلنگ، ای ۔ٹینڈرنگ اور ای۔بڈنگ متعارف کرانے کی ہدایت کی۔اُنہوںنے صوبائی حکومت کے تمام اداروںکے بورڈز اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کرانے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی اے حکام کومزید ہدایت کی کہ اتھارٹی کے تحت تمام ترقیاتی منصوبوں بشمول ریگی ماڈل ٹاﺅن،پشاور بس سٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی،رنگ روڈ کے ناردرن سیکشن کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں پر عملی پیشرفت کو ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ عوامبلاتاخیر ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو پشاور اور اس کے مضافات میں زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے کیلئے ان پر تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں جنرل بس سٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کیلئے سردار گڑھی میں بس سٹینڈ تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کیا جا سکے ۔ اجلاس کو مجوزہ بس سٹینڈ کے ماسٹر پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے تک منصوبے کے پی سی ون کو حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ رواں سال مارچ کے اختتام تک منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا جائے گا۔ اجلاس میں رنگ روڈ کے ناردرن سیکشن کے باقی ماندہ حصے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔8.7 کلومیٹر طویل مسنگ لنک ورسک روڈ سے ناصر باغ تک تعمیر کیا جائے گا ،منصوبے پر 17.4 ارب روپے لاگت آئے گی جس میں زمین کی خریداری کی رقم بھی شامل ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مذکورہ منصوبے کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی اہمیت کے اس منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے ۔ پشاور میں ٹریفک کے نظام کو سٹریم لائن کرنے اورمنظم ٹریفک کا نظام بنانے کیلئے پی ڈی اے کے تحت ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پیر زکوڑی پل پر ٹریفک کو کم کرنے کیلئے ایک نیا انٹر سیکشن بنانے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے پی ڈی اے کیلئے سال2020-21کا تخمینہ بجٹ اور سال2019-20 ءکے نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری کے علاوہ پی ڈی اے کے معذور ملازمین کیلئے مخصوص کنونس الاﺅنس ، لینڈ شیئرنگ کیلئے پی ڈی اے ایکٹ 2017 میںترامیم کے مسودے اور پی ڈی اے 2017 کے تحت نئی سروس ریگولیشنزکی بھی منظوری دی ہے ۔ ورسک روڈ ، کوہاٹ روڈاور چارسدہ روڈ کے موثر انتظام و انصرام کیلئے ان سڑکوں کو پی ڈی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں بورڈ نے پی ڈی اے کے ڈیجٹلائزیشن اور حیات آباد میں کمرشل پلازوں کی تعمیر کیلئے دو الگ کنسلٹنٹس ہائر کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت حیات آباد میں پہلے سے دستیاب زمین پر ایک کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے