News Details
24/01/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے صو بائی اسمبلی سے بل کی منظوری کو صوبائی حکومت کا ایک اہم قدم قرار
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے صو بائی اسمبلی سے بل کی منظوری کو صوبائی حکومت کا ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون سازی خواتین کو گھریلو تشدد سے محفوظ بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔معاشرے کے کمزور طبقوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق اس سلسلے میں نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین اور بچوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر قانون سازی کے علاوہ انہیں ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔ مذکورہ بل کو خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کی روک تھام کے ایک جامع قانون قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے مرتکب افراد کو کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکے گی جبکہ اس قانون کی رو سے معاشی، نفسیاتی اور جنسی دباو ¿ بھی خواتین پر تشدد کے زمرے میں آئیں گے۔بل کے تحت ہر ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جسکا سربراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہوگا جبکہ کمیٹی متاثرہ خاتون کو طبی امداد، پناہ گاہ، معقول معاونت اور قانونی مدد فراہم کرے گی۔ اس کے علاو ¿ہ مذکورہ کمیٹی مقامی سطح پر خواتین کو قانون کے تحت دیے گئے حقوق کے بارے آگہی دے گی اور متاثرہ خواتین یا انکے سر پرست سے موصول شدہ درخواستوں اور عدالتی احکامات کا ریکارڈ بھی محفوظ کرے گی انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے واقعات کی روک تھام کی خاطر ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی جس پر ایسے واقعات رپورٹ کی جاسکیں گی اور حکومت اس قانون کے تحت گھریلو تشدد کے متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے مرحلہ وار پناہ گاہیں بھی قائم کرے گی