News Details

23/01/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کیلئے مختلف علاقوں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر قابل عمل ترقیاتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع لوئر دیر میں اربوں روپے کی لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ یہ منصوبے ضلع کی ترقی و خوشحالی اورعوامی مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ا ±نہوںنے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان کی سربراہی میں ضلع لوئر دیر کے کثیر رکنی نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں اور علاقے کے لوگوں کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی چاہتی ہے تاکہ ہر ضلع کے عوام کو ان کی توقعات و ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ا ±نہوںنے کہا کہ کورونا کی حالیہ وباءکی وجہ سے مشکل مالی حالات کے باوجود ترقیاتی عمل جاری ہے اور عوامی مفاد کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر ضلع اور ہر علاقے کے اپنے مسائل اور ضروریات ہیں جن کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت قلیل المدتی مدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی منصوبے وضع کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لوئر دیر کے لئے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ضلع دیر کے مختلف شعبوں میں 11 ارب روپے سے زائد کی لاگت کے 50 کے قریب ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کیلئے رواں اے ڈی پی میں ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع کیلئے تعلیم، صحت ، مواصلات اور آبنوشی کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے جن میں مجموعی طور پر 38 ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے راستے ہموار ہوں گے۔ ضلع لوئر دیر کے شعبہ مواصلات میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے 18 مختلف منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے جن کا مجموعی طو رپر تخمینہ لاگت ساڑھے چھ ارب روپے ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کے تحت بھی ضلع لوئر دیر میں مختلف منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے جن میں 130 کلومیٹر طویل N-45 سڑک کی بہتر ی و توسیع اور 220 کے وی چکدرہ سب سٹیشن کا قیام بڑی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں جن کے لئے رواں پی ایس ڈی پی میں مجموعی طور پر 850 ملین روپے مختص ہیں۔ محمود خان نے کہاکہ حکومت کا حتمی مقصد علاقے کے عوام کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی زندگی کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار ہے جس کیلئے دستیاب