News Details

21/01/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل کے حل کیلئے جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل کے حل کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے گرڈ سٹیشننز کے قیام کیلئے درکار زمینوںکی نشاندہی کا سارا عمل پندرہ دنوںمیں مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ منصوبوں پر عملی کام کا اجراءممکن ہو سکے ۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میںبجلی کی فراہمی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔صوبائی وزیر محب اللہ خان ، ایم پی اے میاں شرافت علی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں ، پیسکو اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو صوبہ بھر میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔پیسکو حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ کو صوبے میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی اپ گریڈیشن خصوصی طور پر مختلف اضلاع میں گرڈ سٹیشن کے قیام کے منصوبوں پر پیشرفت اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ اجلا س کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق صوبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں گے۔ تاہم اس موقع پر اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بعض اضلاع میں گرڈ سٹیشن کے قیام کیلئے زمین کی نشاندہی جلد یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ منصوبوںپر بلا تاخیر عملی کام شروع کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مجوزہ گرڈ سٹیشنز کیلئے درکار زمینوں کی نشاندہی کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کرکے آئندہ 15 دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ بجلی عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے جس کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی گنجائش موجود نہیں۔ لٰہذا متعلقہ حکام اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے بجلی کم وولٹیج والے علاقوں میں گرڈ سٹیشنز کے قیام کے منصوبوں کیلئے ٹائم لائن وضع کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے ۔ اُنہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل خر چ کر رہی ہے جس کے نتائج بھی نظر آنے چاہئیں۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرڈ سٹیشن، ٹرانسمیشن لائن اور فیڈر وغیرہ پر بیک وقت کام