News Details

17/01/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے ا میدواروں کے ٹیسٹس اور انٹرویوز کا حقیقت پسندانہ طریقہ کا وضع کیا جائے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے ا ±میدواروں کے ٹیسٹس اور انٹرویوز کا حقیقت پسندانہ طریقہ کا وضع کیا جائے جس کے تحت ٹیسٹس اور انٹرویوز میں پوچھے جانے والے سوالات متعلقہ شعبے اور فیلڈ سے متعلق معلومات پر ہی مبنی ہونے چاہئیں تاکہ مطلوبہ پیشہ ورانہ استعداد اور قابلیت کے حامل ا ±میدواروں کا انتخاب ممکن ہو سکے۔ یہ ہدایات ا ±نہوں نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاورمیں خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی بورڈ کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیرکے علاوہ ارکین صوبائی اسمبلی آصف خان ، عائشہ نعیم ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بورڈ کے سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد سے آگاہ کیا گیا اور متعدد ا ±مور منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔ اجلاس کوبتایا کیا گیا کہ اتھارٹی کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے تاہم مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے تکنیکی نوعیت کی بعض آسامیوں پر نہیں ہوسکیں۔ اجلاس میں ان آسامیوں کو پر کرنے کے لئے تعلیمی قابلیت اور دیگر شرائط میں نرمی کرکے ان آسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے اتھارٹی کے سروس ریگولیشنز پر نظرثانی کے اختیارات اتھارٹی کے سیلیکشن بورڈ کو تفویض کر دیئے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عمومی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبائی محکموں میں بھرتی کیلئے ا ±میدواروں کے ٹیسٹ میں متعلقہ شعبے سے متعلق معلومات پر ہی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مطلوبہ استعداد اور قابلیت کے حامل پیشہ وارانہ افراد سسٹم میں شامل ہو سکیں۔ ا ±نہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے بعض ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے مروجہ ٹیسٹ میں متعلقہ شعبے پر توجہ دینے کی بجائے غیر متعلقہ سوالات پوچھی جاتی ہیں جسے کی وجہ سے نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین مطلوبہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پورا نہیں ا ±ترتے اور نتیجتا سرکاری ا ±مور کی انجام دہی متاثر ہو تی ہے لہذا ان بھرتیوں کے لئے ٹیسٹس کو حقیقت پسندانہ اور پیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں بی آر ٹی کے وہیکل آپریشن کمپنی کے لئے روٹ پرمٹس فیس سٹرکچر کی باضابطہ منظوری دینے کے علاوہ ٹرانس پشاور کے سات افسران کی بطور ٹرانزٹ کمپیلائنس آفیسرز (Transit Compliance Officers) نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اربن موبیلیٹی اتھارٹی کی پشاور میں بننے والی نئی کمرشل عمارت کے کرایے متعین کرنے کی بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے اس مقصد کے لئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا مروجہ طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیا