News Details

16/01/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور کاروباری شعبے سے وابستہ خواتین کو درپیش مشکلات کے حل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور کاروباری شعبے سے وابستہ خواتین کو درپیش مشکلات کے حل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بسری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد صوبے میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خواتین انٹر پرینورز کی کاوشوں سے بھی وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اور حوصلہ افزا پیشرفت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ خواتین دیگر شعبوں کے علاوہ تجارتی اورکاروباری شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لiوہا منوارہی ہیں جو ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ایک حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔ وزیر اعلی نے کہا موجود صوبائی حکومت خواتین کو درپیش مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ وفد کی طرف سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لئے موزوں جگہ فراہم کرنے کے مطالبے وزیر اعلی نے متعلقہ حکام اس سلسلے میں کسی موزوں جگہ کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی