News Details

15/01/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان سے ضلع بونیر اور کالام کے الگ الگ وفود کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان سے ضلع بونیر اور کالام کے الگ الگ وفود کی ملاقات وزیراعلیٰ کا ضلع بونیر کو سوئی گیس کی فراہمی کے علاوہ سول ہسپتال مندڑ کو اپگریڈ کرنے ، خدوخیل تحصیل سپورٹس کیمپس کی تعمیر، امبیلا ۔ نگرے اور سرہ تھانہ ۔ ڈانڈار روڈز سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان سول ہسپتال کالام کی اپگریڈیشن کے علاوہ کالام میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل سکول قائم کرنے کا اعلان کالام میں مٹلتان اور گبرال کالام ہائیڈروپاور پروجیکٹس کی تعمیر کے علاوہ کالام نیشنل پارک اور کالام ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مو ¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں آنے والے سالوں میںصوبے کا کوئی بھی شخص روزگار کے لئے صوبے سے باہر نہیں جائیگا۔ محمود خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ضلع بونیر کے ایک نمائندہ وفد نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں ملاقات کی اور ضلع میں ترقیاتی منصوبوںاور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد سے اپنے گفتگو میں بونیر کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بونیر کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے تعمیرات و مواصلات ریاض خان اور ڈیڈک چیئرمین بونیر فخر جہاں خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ضلع بونیر کو سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لئے درکار فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔ وفد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے سول ہسپتال مندڑ کو کیٹیگری ڈی ہسپتال کا درجہ دینے کے علاوہ خدوخیل میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے، امبیلا ۔نگرےے اور سرہ تھانہ ۔ڈانڈار روڈز کی تعمیر کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائیگا۔ وفد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے سول ہسپتال طوطالئی کی اپگریڈیشن کا کام بروقت مکمل کرنے کے لئے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔ اس طرح وزیراعلیٰ نے پی کے 22 میں مختلف رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔ وفد کی طرف سے بنیادی مرکز صحت باغ میں ڈاکٹرو ں کی طرف سے ڈیوٹی نہ دینے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود ضلع بونیر کا دورہ کرکے ضلع میں تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ سے ایم پی اے میاں شرافت علی کی قیادت میں کالام سوات کے ایک نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی اور علاقے میں ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے توانائی ، سیاحت ، صنعت ، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں صوبے کا کوئی بھی شخص محنت مزدوری کے لئے صوبے سے باہر نہیں جائیگا۔ کالام میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹلتان اور گبرال کالام ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کی تعمیر کے علاوہ کالام نیشنل پارک ، کالام ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جیسے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کالام میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ملازمتوں میں مقامی افراد کو پہلی ترجیح دی جائے گی جبکہ درجہ چہارم کی آسامیوں پر سو فیصد مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کالام ہسپتال کی اپگریڈیشن کے علاوہ کالام میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل سکول تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت کی بہتر اور معیاری سہولیات دستیاب ہونگی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کالام میں لینڈسٹیلمنٹ پر بھی جلد کام شروع کیا جائےگا تاکہ وہاں پر زمینوں کی ملکیت سے جڑے لوگوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں گے۔