News Details

07/01/2021

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح بہبود کے اقدامات اور اصلاحاتی عمل سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلیٰ نے صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے تیار کی گئی پہلی فوڈ سیکورٹی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے صوبائی حکومت اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس پالیسی پر عملدرآمد سے صوبے میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔