News Details
07/01/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے زکوٰة فنڈ سے مستحق افراد کے علاج معالجے کے معاملات محکمہ زکوٰة سے محکمہ صحت کو منتقل کرنے اورمستحقین کے علاج معالجے کی مد میں محکمہ زکوٰة کو ملنے والی رقم جہیز فنڈ میں ضم کرنے کا اُصولی فیصلہ کیا ہے
اور متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنے اور جامع پلان منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ زکوٰة کے حکام کو جہیز فنڈز کے تحت مستحق بچیوں کو ملنے والی تیس ہزار روپے کی رقم کو بڑھا کر کم سے کم ایک لاکھ روپے مقرر کرنے جبکہ محکمہ صحت کو مستحقین کے مفت علاج معالجے کے لئے الگ فنڈ قائم کرنے یا صحت کارڈ اسکیم کے تحت مستحقین کے مفت علاج معالجے کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اُنہوں نے محکمہ زکوٰة کے حکام کو زکوٰة کے لیے مستحق افراد کی نشاندہی ، زکوٰة کی تقسیم کے عمل میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنانے اوراس میں سیاسی و انسانی مداخلت کو ختم کرنے کے لئے احساس پروگرام کے طرز پر ایک شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ، تاکہ حقداروں کو ان کی حق بغیر کسی تکلیف اور سفارش کے مل سکے۔ وہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ زکوٰة، عشر اور سماجی بہبودسے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر انور زیب کے علاوہ سیکرٹری سماجی بہبود منظور احمد اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو محکمہ میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور جملہ امور کی ڈیجیٹائزیش پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ کے تحت خدمات کی آسان اور شفاف انداز میں فراہمی اور زکوٰة سے متعلق تمام امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے زکوٰة مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے جس کے ذریعے یتیموں، معذوروں، بیواو ¿ں اور بے گھر افراد کا ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا جبکہ جہیز فنڈ کے لئے مستحق بچیوں کا ڈیٹا بھی نئے سرے سے اکھٹا کیا جارہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ محکمہ کے ذریعے مستحق افراد کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معلومات، فنڈز کی یوٹیلائزیشن و منیجمنٹ اور مریضوں کی ٹریکنگ کے لیے زکوٰة ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈانفارمیشن سسٹم بھی تیار کر لیاگیا ہے جس پربہت جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ زکوٰة اورفن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے صوبہ بھر سے 35000 یتیموں کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے زکوٰة اینڈ عشر کونسل کو پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو فلاحی اداروں سے بھی یتیموں کا ڈیٹا لینے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عوامی آگہی کے لیے مستحق کے نام سے موبائل ایپ بھی تیار کر لی گئی ہے جو باقاعدہ افتتاح کے بعد گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ محکمہ کی مجموعی استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے محکمے کی تجدید کاری اور تشکیل نو کیلئے بھی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ گزارہ الاو ¿نس کے بارے میں شرکاءکو بتایا گیا کہ گزارہ الاو ¿نس مستحقین کا انتخاب زکوٰة مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کیا جاتا ہے جبکہ گزارہ الاو ¿نس کے تحت مستحقین کو دیا جانے والا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار سے بڑھاکردوہزار کر دیا گیا ہے۔ دینی مدارس اور سرکاری سکولوں کے مستحق طلبہ کو ماہانہ دیا جانے والا وظیفہ بھی دو ہزار سے بڑھا کر تین ہزار کر دیا گیا ہے۔