News Details
18/12/2020
زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ بریکوٹ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظفر سید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے
اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں، طبی عملہ دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور صوبائی حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔