News Details
16/12/2020
وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین نے گورنر ہاو س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے وزیر اعلی محمود خان اور کابینہ کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت انصاف کارڈ کی توسیع پر مبارکباد دی۔ اپنے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں وزیر اعلی اور اُس کی پوری ٹیم کی کوششوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کابینہ ارکان پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے مزید بہتر انداز میں کام کریں۔ اس موقع وزیر اعلی نے بتایا کے ہر ماہ تمام وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ عوامی شکایات کے آزالے کے لئے وزیر اعلی کمپلینٹس سیل کو ایک فعال انداز میں چلایا جا رہا ہے جس میں موقع پر ہی عوامی مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کا تواتر سے دورہ کیا کریں تاکہ عوام کے مسائل جلد حل ہو سکیں کیونکہ غریبوں کی داد رسی اور خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے قبائلی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کوریج بہتر بنانے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔ صوبے میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے انہوں نے کہا کے سیاحت کے فروغ سے خاطر خواہ محصولات حاصل ہوں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔قبل ازیں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تکمیل پر وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال کی صورتحال کی وجہ سے درپیش مشکلات مالی حالات کے باوجود اس منصوبے کی تکمیل صوبائی حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے جس پر پوری صوبائی حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے واقع ہو تی ہیں ، صوبے میں امراض قلب کے مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اس طرح کے ادارے کی ضرورت بہت پہلے سے محسوس کی جارہی تھی لیکن بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ملک کا اشرافیہ اپنے علاج معالجے کیلئے ملک سے باہر چلا جاتا ہے اور غریب کیلئے کوئی معیاری سہولیات میسر نہیں۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا آغاز کیا ہے جو ریاست مدینہ کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صحت انصاف کارڈسکیم کو صوبائی حکومت کا ایک غریب پرور اور مثالی منصوبہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ اُن کی معیار زندگی کو بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور اُن کی زندگیوں ایک انقلاب آئے گا۔ پشاورر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فراہم کردہ سہولیات اور آلات کو عالمی معیار کے حامل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں اس ادارے کے معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ قبل ازیں وزیراعظم نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔