News Details

06/12/2020

ضلع خیبر کے ایک وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی قیادت میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

ضلع خیبر کے ایک وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی قیادت میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع خیبر میں ترقیاتی منصوبوں, عوامی فلاح بہبود کے اقدامات، علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد سے اپنے گفتگو میں وزیر اعلی نے ضلع خیبر سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان اضلاع کی تیز رفتار ترقی کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں نہ صرف پر عزم ہے بلکہ مربوط اقدامات بھی اٹھا رہی ہے اور حکومت کے ان اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے ان سنجیدہ اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ قبائلی علاقوں کی انضمام کا سارا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اب حکومت کی تمام تر توجہ ان علاقوں کی پائیداروں بنیادوں پر ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیر اعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ کئے ہوئے اپنے تمام وعدے پوری کرے گی اور وہ بحیثیت وزیر اعلی قبائلی اضلاع کے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے۔