News Details
09/11/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع نے صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت انصاف کارڈ اسکیم کی توسیع کے باضابطہ اجراءپر صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ اسکیم حقیقی معنوں میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ایک غریب پرور منصوبہ ہے جسے نہ صرف صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی بلکہ اسے صوبے میں غربت کی شرح کو کم کرکے لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پچھلی دور حکومت میں شروع کئے گئے اصلاحاتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ صحت انصاف کارڈ سکیم بھی ان منصوبوں میں سے ایک ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی حکومت میں محدود پیمانے پر شروع کیا گیا تھا۔ عوامی فلاح و بہبود کے اس مثالی منصوبے کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر موجودہ صوبائی حکومت نے اسے صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع دے رہی ہے۔
اس موقع پر صوبائی حکومت کے فلیگ شپ منصوبے رشکئی اکنامک زون کے افتتاح سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے اور طے پایا کہ عنقریب اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور توقع ظاہر کی گئی کہ وزیراعظم عمران خان قومی اہمیت کے حامل اس منصوبے کا خود سنگ بنیاد رکھیں گے۔