News Details

28/10/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ان منصوبوں میں خیبرپاس اکنامک کوریڈور، چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کے علاوہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی و بجلی حمایت اللہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ اپنے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ بروقت تعاون کرنے پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے کہا کہ ورلڈ بینک خیبرپختونخوا کے میگا منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔