News Details
19/10/2020
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عوام کی آگہی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ترقیاتی کاموں اور اصلاحاتی اقدامات کو میڈیا کے ذریعے اُجاگر کرنے سے متعلق اُمور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس مقصد کیلئے وفاقی اور صوبائی محکمہ ہائے اطلاعات کے درمیان بہتر اور موثر کوآرڈنیشن پر اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں عوامی مفاد کے جتنے کام ہو رہے ہیں اتنے کسی اور صوبے میں نہیں ہو رہے جنہیں صوبائی اور قومی سطح پر موثر انداز میں اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے وزارت اطلاعات صوبائی حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی ۔ اس موقع پر اشتہارات کی مد میں میڈیا ہاﺅسز کو بقایا جات کی ادائیگیوں سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے اور ان بقایا جا ت کی ادائیگیوں کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی طرف سے تعمیر ی تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت صحافیوں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔