News Details
08/10/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا سخت نوٹس
انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔
اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک، انسانیت سوز اور دلخراش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس گھناﺅنے واقعے میں ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ، اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اُنہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت اُن کے ساتھ کھڑی ہے اور اُنہیں مکمل انصاف دیا جائے گا۔