News Details

22/09/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں آئی ٹی بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں آئی ٹی بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی ٹی بورڈ کے قانون کے تحت ریگولیشنز پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ اور صوبائی محکموں میں خدمات کی ڈیجیٹائزیشن گڈ گورننس حکمت عملی کا بنیادی اور اہم حصہ ہے ۔ اس مقصد کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بطور ادارہ مضبوط کرنا ہے۔ صوبائی حکومت مختلف محکموں میں متعدد سروسز آن لائن کرچکی ہے اور عوامی سہولت کے لئے آن لائن سروسز میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا گیارہواں اجلاس وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا ءاللہ بنگش ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے سرچ اینڈ سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو منیجنگ ڈائریکٹر کے لئے بنیادی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے آئی ٹی بورڈ کو بطور ادارہ مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہیومن ریسورس کمیٹی کی تشکیل نو کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو معیاری اور تیز تر سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ صوبائی محکموں خصوصاً سماجی خدمات سے براہ راست منسلک اداروں میں آن لائن سروسز کا اجراء، صوبے میںآئی ٹی کا فروغ ، محکموں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ڈیجیٹل معیشت کے لئے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوںگے۔ محمود خان نے کہا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے منسلک گریجویٹس کے لئے روزگار کے مواقع تخلیق کرنے کے لئے بھی واضح اہداف کا تعین ہونا چاہئیے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کے تمام تر اقدامات کا حتمی مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔